ویب ڈیسک: شاہی قلعے کے اندر ایک شخص اسپورٹس کار دوڑاتا رہا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
ترجمان والڈ سٹی تانیہ قریشی کے مطابق کمشنر لاہور نے گذشتہ روز پی ایس ایل کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کی اجازت لی تھی، ضلعی انتظامیہ کی تحریری درخواست پر تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی۔
ترجمان والڈ سٹی تانیہ قریشی کے مطابق تقریب میں شریک ایک مہمان نے شاہی قلعے کے اندر کار دوڑانا شروع کردی جس کے بعد قواعد کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی آج کی تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔