حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں۔ شہباز شریف

26 Feb, 2022 | 06:11 PM

 (24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا۔

 قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں،اختر مینگل سے ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی، حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو کی ہے، آج مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، بے روزگاری نے ہر جگہ ڈیرے ڈال رکھے ہیں، بلوچستان کے سیاسی، معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پرسردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے آج بات چیت ہوئی، بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ہے، ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آج بات چیت ہوئی، بلوچستان کو جس طریقے سے نظر انداز کیا گیا وہ بھی بیان کیا، جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں بلوچستان کے لوگوں میں مایوسیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں