وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

26 Feb, 2022 | 05:14 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب  کرنے کا امکان ہے، خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات کے تناظر میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق  یوکرین روس کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے دوران تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا حتمی تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ آج رات یا کل تک وزیراعظم قوم سے مخاطب ہونگے۔وزیراعظم عمران خان جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کرینگے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں