یوکرین کے فوجی جوان نے روسی ٹینکوں کو روکنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

26 Feb, 2022 | 03:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: یوکرینی فوجی نے روسی ٹینکوں کو  حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اس پل کو دھماکے سے اڑا دیا جو روس کے زیر قبضہ کریمیا کو سرزمینِ یوکرین سے ملاتا ہے۔

یوکرینی فوج کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا ۔مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات سکاکون نے انجام دیں۔

 نوجوان فوجی کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی، اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا۔ اس نوجوان فوجی کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا، اس طرح یوکرینی فوج کو جواب دینے کے لیے مزید وقت مل گیا۔

مزیدخبریں