ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاندانی رنجش کابدلہ، چچی نے اپنے 2 سالہ بھتیجے کو مار ڈالا

خاندانی رنجش کابدلہ، چچی نے اپنے 2 سالہ بھتیجے کو مار ڈالا
کیپشن: Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وہاڑی میں 2  سال کے بچےکو خاندانی رنجش کی بنا پر اس کی چچی نے قتل کر ڈالا۔ 

 پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔  پولیس کا کہنا ہےکہ  قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ 

 پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات  سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمہ اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر