ویب ڈیسک : 400 روپے اضافے کے ساتھ پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کردی ۔ وفاقی وزرا کا تحفظات کا اظہار ، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے وفاقی کابینہ میں ہی گہرا اختلاف رائے پایا جارہا ہے ، پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی تھی تاہم وفاقی وزرا کا مؤقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور مشاورت کے بعد جلد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔