امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کیتانجی براؤن جیکسن سپریم کورٹ کی جج نامزد

26 Feb, 2022 | 12:59 PM

  ویب ڈیسک :  امریکی صدرجوبائیڈن نے  امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک سیاہ فام خاتون کیتانجی براؤن جیکسن کو عدالت عظمیٰ کا جج  نامزد کردیا۔

 اکیاون سالہ براؤن جیکسن کی نامزدگی کی تعارفی تقریب کے دوران، بائیڈن نے انھیں ''کثرت رائے پیدا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ صدر نے کہا کہ انہیں اس بات کی عملی سمجھ بوجھ ہے کہ قانون سب امریکیوں کے لیےبرابر اور مساوی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ وہ منصفانہ سوچ کی مالک ہیں، حق اور انصاف کو سربلند رکھیں گی۔

کیتانجی براؤن جیکسن اعلیٰ عدالت کےجج کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی سابق پبلک ڈفنڈربھی ہیں ، وہ قانونی علمیت اورپیشہ وارانہ تجربے سے مالا مال ہیں، اور دیگر ججوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ انہیں ریٹائر ہونے والے فیڈرل جج سٹیفن جی برئیر کی جگہ جج نامزد کیا گیا ہے  وہ امریکی سپریم کورٹ کی 233 سالہ تاریخ میں نامزدہونے والی تیسری سیاہ فام جج ہیں۔ وہ واشنگٹن میں ٹرائل کورٹ کی جج کے طور پر آٹھ سال تک کام کرچکی ہیں ۔

مزیدخبریں