سٹی 42: ایک روز میں ڈاکووں اور چوروں کی ریکارڈ وارداتیں ۔ شہر کے مختلف مقامات پر 300ے زائد وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیےگئے۔
ڈاکووں اور چوروں نے شہر میں ادھم مچاتے ہوئے تین سو سے زائد وارداتیں کر ڈالیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 6دکانوں، ایک گھراور 24مختلف مقامات پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔۔ چوری کی 256وارداتوں میں دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اشیا لوٹ لیں گئیں ۔مختلف تھانوں کے حدود سے موٹر سائیکل چھیننے و چوری اور رکشے چوری کی 72وارداتیں ہوئیں۔
رپور ٹ کے مطابق نقب زنی کی 7وارداتوں میں چوروں نے تالے توڑ کرگھروں کا صفایا کردیا ۔پولیس کے مطابق ایک ہی روز میں 2کم عمر بچوں کے اغوا 3 بچوں و بچیوں سے بدفعلی اور 2 خواتین سے زیادتی کے مقدمات درج کرلیے گئے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات کا اندراج کر لیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔