لاہور میں دن دیہاڑے سڑک پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ

26 Feb, 2022 | 12:32 PM

 عرفان ملک :  لاہور کی سڑکیں خواتین کی لئے نو گو ایریا بن گئیں ،شاہراہ عام پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ۔ خاتون کا دن دیہاڑے اغوا، کار سوار چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنا کر مظلوم خاتون سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ رکشہ خراب ہوگیا ۔ خاتون رکشے سے باہر نکلی ہی تھی کہ  سڑک سے گذرتے کارسواروں نے تنہا خاتون  کو اغوا کرلیا۔گاڑی میں موجود تین افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ خاتون کی درخواست پر ہیر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم پولیس تاحال  کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی۔ آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

مزیدخبریں