عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کاطوبیٰ انور سےمتعلق اہم بیان سامنے آگیا

26 Feb, 2022 | 01:20 PM

Sughra Afzal

 ویب ڈیسک : عامر لیاقت  نے انکشاف کیا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ۔عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  نے  طوبیٰ انور سے متعلق    کہا  کہ طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں، واپس آئیں تو بڑی بہن سمجھوں گی۔

عامر لیاقت حال ہی میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں آج بھی طوبیٰ کی عزت کرتا ہوں، میں نے کبھی بھی انہیں برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، اگر آج بھی وہ آنا چاہیں تو میرے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ طوبیٰ کی واپسی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر طوبیٰ واپس آنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انہیں بڑی بہن سمجھوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ایک اور شادی کی اجازت اس لیے دی کہ ایک بیوی کی خوشی اس کے  شوہر کی خوشی میں ہوتی ہے۔

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  نے پی ٹی آئی رہنما کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور سے متعلق  اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  انکا کہنا ہے کہ طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں، واپس آئیں تو بڑی بہن سمجھوں گی

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی دانیہ  شاہ سے تیسری شادی کی  ہے۔ عامر لیاقت اور طوبیٰ انور نے 2018 میں شادی کی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی۔اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لےلیا۔ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لےلیا۔

مزیدخبریں