ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کےدرختوں کی ملکیت کا فیصلہ ہوگیا

سکولوں کےدرختوں کی ملکیت کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکولوں اور اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت ہونگے ،ان کی کانٹ چھانٹ کرانا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن سکول سربراہان کو وضاحت جاری کردی۔

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت اتھارٹیز کے دفاترمیں موجود درخت اور پودے محکمہ کی ملکیت ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں موجود درختوں اور پودوں کی تراش خراش محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پودوں اور درختوں کی تراش خراش سکول سربراہان اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ذیلی اداروں کو درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے کے حکم جاری کردیا ہے۔ دو روز میں درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔ احکامات نہ ماننے پرمتعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

Sughra Afzal

Content Writer