عمران خان کو ووٹ دینے کے سوال پر سدرہ نیازی کا دلچسپ جواب 

26 Feb, 2022 | 11:24 AM

ویب ڈیسک :پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی نے عمران خان کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہے کہ میں نیازی ہوں، پاگل نہیں۔ انتخابات آنے دیں، میرٹ پر فیصلہ کروں گی۔

 اداکارہ سدرہ  نیازی آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔سدرہ نیازی اداکار علی عباس کے ہمراہ نجی چینل  کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے ملکی حالات، آئندہ الیکشن سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انکا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اداکارہ سدرہ نیازی ملکی حالات سمیت دیگر موضوعات پر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔  کہاکہ  نے عمران خان کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہے کہ میں نیازی ہوں، پاگل نہیں۔ انتخابات آنے دیں، میرٹ پر فیصلہ کروں گی۔دوران پروگرام اداکارہ  500کی دوڑ میں اداکارہ امر خان کو ہرانے میں ناکام رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کچھ عرصہ اور اس عہدے پر براجمان رہے تو صوبہ پنجاب کو سندھ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے متعلق بیانات سنتی ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

دوران پروگرام میزبان نے سدرہ نیازی سے آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دینے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں نیازی ہوں مگر عقل سے عاری نہیں۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان کے خواتین سے متعلق بیانات سنتی ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں