ویب ڈیسک : یوکرینی دارالحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی ،وقفے وقفے سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔کیف شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آواز میلوں دور سے سنائی دی
امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے دارالحکومت کیف کے مضافات میں اہم اسٹرٹیجک علاقے پر قبضہ کر لیاہے۔ یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ميكولائف میں روسیوں کو آگے بڑھنے سے روک لیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی دارالحکومت پر کئی سمتوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ شہر میں میدان اسکوائر کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی ۔کیف شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آواز میلوں دور سے سنائی دی۔
دوسری جانب روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر میلیٹوپول کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔روسی فوج کو میلیٹوپول مین کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یوکرین کے صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ روس آنے والے گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ کر دے گا۔یہ رات سخت، بہت مشکل ہوگی، لیکن صبح ضرور آئے گی۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ایک بیان کے ذریعے اپنے شہریوں سے کیف کا دفاع کرنے کی اپیل کر دی۔انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ہم دارالحکومت کیف کو کھونا نہیں چاہتے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادی کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔
یوکرین کی نائب وزیرِ دفاع ہنا مالیار نے یوکرین کے شہروں خار کیف، خرسوں اور کیف پر روس کا حملہ ناکام قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ قبضے کا منصوبہ تبدیل کر دے۔