ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین حملہ،جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی

russia ukraine conflict
کیپشن: russia ukraine conflict
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کی قرار داد ویٹو کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی ’جارحیت‘ کی مذمت کی گئی تھی اور فوجوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین پر روس کے حملے سے متعلق ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں روس کے حملے کی مذمت کی گئی تھی اور روسی فوج کے یوکرین سے فوری نکلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔سلامتی کونسل کے کے 15 ارکان میں سے گیارہ نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔قرار داد امریکہ اور البانیہ نے مشترکہ طورپیش کی تھی جبکہ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن اور یوکرین پر حملہ کرنیوالے ملک روس نے اس قرارداد کو ویٹو کردیا ہے ۔

 اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ووٹنگ کے بعد کہا روس اس قرارداد کو ویٹو کر سکتاہے لیکن ہماری آواز کو ویٹو نہیں کر سکتا، آپ سچائی کو ویٹو نہیں کر سکتے، آپ ہمارے اصولوں کو ویٹو نہیں کر سکتے، آپ یوکرین کے لوگوں کو ویٹو نہیں کر سکتے۔اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیرنے کہا کہ روس اس وقت الگ تھلگ ہو گیا ہے یوکرین پر حملے کی کوئی حمایت نہیں کرتا 

Sughra Afzal

Content Writer