افسوسناک واقعہ ؛ہال روڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

26 Feb, 2021 | 10:32 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ہال روڈ پر ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میں آگیا ، الخلیل پلازے کی  پانچویں ملزل پر دکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق   الخلیل سنٹر کے پانچویں فلور پر واقع الیکٹرانکس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی 10 فائر وہیکلز اور 30 سے زائد اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے دوران آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ میں داخل ہونے کے لئے عقبی دیوار توڑی گئی، جس کے بعد اہلکار اندر داخل ہوئے۔ آگ پر بروقت قابو پانے سے مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ریسکیو کی 2 فائر وہیکلز رات بھر جائے حادثہ پر موجود رہیں گی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری قابو پایا جا سکے ۔

مزیدخبریں