ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب صارفین کو ٹوئٹر استعمال کرنے کے لیے پیسے ادا کرنے ہوں گے

اب صارفین کو ٹوئٹر استعمال کرنے کے لیے پیسے ادا کرنے ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹوئٹر کا اپنے محصولات کو بڑھانے  کے لیے سبسکرپشن سروس متعارف کروانے کا منصوبہ بنا لیا۔

ٹوئٹر ترجمان کے مطابق سبسکرپشن سروس ان کے اکانومک ماڈل کا حصہ ہے، سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین کو ہائی پروفائل اکاونٹس سے خاص مواد حاصل کرنے کے لیے ادائیگی کرنا ہو گی۔آڈیئنس فنڈنگ اور سوپر فولوز سے کریئیٹرز اور پبلشرز کو صارفین کا پسندیدہ مواد تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹوئٹر کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں کیا گیا۔ ٹوئٹر اس وقت اشتہاروں اور پروموٹڈ پوسٹس سے کمائی کرتا ہے جبکہ سوپر فولو سروس سے اس کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

 اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے سالانہ انویسٹرز اجلاس کے دوران ممکنہ ’ نیو سپر فالوز سروس ‘ کا اعلان کیا ہے جو اشتہاراتی اہداف سے ہٹ کر آمدنی کے نئے طریقوں کی تلاش کی جانب ایک قدم ہے۔

خیال رہے کہ ابھی تک ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ صرف اشتہارات اورپروموٹڈ پوسٹس ہیں لیکن سپر فالوز کے ذریعے ایک نئی راہ کھلے گی۔اس حوالے سے اجلاس میں شریک ایک ماہر کیرولینامیلانیسی کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں لگتا کہ حاضرین خصوصی مواد کی ادائیگی پر رضامند ہوں گے، اس طرح کا ماڈل یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر موجود مواد کے لیے معنی رکھتا ہے لیکن ٹوئٹر کے لیے اس پر مزید غور کرنا ہوگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer