کاشف ضمیر نے یوٹیوبر کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

26 Feb, 2021 | 06:11 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:ترکش اداکاراینگن التان کو پاکستان لانے والے کاشف ضمیر کی نوجوان کو اغوا کرلیا ، نوجوان نے کاشف ضمیر کی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

یوٹیوبر علی ورک نے الزام لگایا ہے کہ ٹک ٹاکرکاشف ضمیر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کاشف ضمیر نے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن انہوں نے گاڑی سے چھلانگ لگاکرجان بچائی۔

شدید زخمی حالت کا شکار یوٹیوبر علی ورک نے بتایا کہ کاشف ضمیر ترکی میں ہمارے پاس رہتا تھا ، کاشف ضمیر نے ترکش اداکار اینگن التان کے ساتھ فراڈ کیا جس کا مجھے علم ہوا۔ کاشف ضمیر کی حقائق پر مبنی کچھ ویڈیوز میرے پاس تھیں۔ کاشف ضمیر کو غصہ تھا کہ میرے حقائق سے پردہ اٹھ نہ جاۓ ، وہ مجھے کئی دن سے لاہور بلوا رہا تھا، میں لاہور نہیں گیا تو وہ کل حافظ آباد آ پہنچا ۔

کاشف ضمیر نے مجھے اقبال گارڈن سے اغوا کیا اور گاڑی لاہور کی طرف بھگا  دی،  میں نے زبردستی چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس سے زخمی ہو گیا۔زخمی علی ورک نے الزام عائد کیا کہ کاشف ضمیر مجھے اغوا کرکے لے جا کر قتل کرنا چاہتا تھا، نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں