5 جی ٹیکنالوجی کب متعارف کروائی جائے گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

26 Feb, 2021 | 05:49 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پاکستان ترقیوں کی منزلیں دنوں میں عبور کر رہا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ 5جی ٹیکنالوجی کا رجحان دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے جس پر حکومتی حکام نے یہ اعلان کیاہے کہ  2022 دسمبر تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان سٹاک ایکس چینج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لیے مل کر کام کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ  ہمیں تبدیلیوں کے ساتھ کم آہنگ ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،  ہمیں برق رفتاری سے فائیو جی متعارف لانا ہوگی 2022 دسمبر تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج نے آئی ٹی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے جیم بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے آئی ٹی کمپنیاں سرمایہ حاصل کرکے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی رفتار کو تیز کرسکیں گی۔ معاہدے کی تقریب گزشتہ روز   سٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عمران ناصر  اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے دستخط کیے تقریب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی رہنما کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام تک آئی ٹی کی ایکسپورٹ5ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔

  پاکستان سٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے آئی ٹی کمپنیوں کو  سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گے، پاکستان  سٹاک ایکسچنج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت کا مقصد آئی ٹی کمپنیوں کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

مزیدخبریں