جمال الدین جمالی: میاں بیوی کے جھگڑے نے تین بہن بھائی تقسیم کر دیئے، عدالت نے دو لڑکے والد اور بیٹی والدہ کے حوالے کر دی گئی بیوی کی نادانی نے بچے تقسیم کرا دیئے شوہر کی دہائی۔
سیشن عدالت میں تین بچوں کی حوالگی کے کیس سماعت ہوئی عدالت نے دو لڑکے والد کے حوالے کر دیئےاور چھ سالہ بچی ماں کے حوالے کر دی ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے کیس پر سماعت کی چونگی امرسدھو ستارہ کالونی کی رہائشی راحت بی ںی نے خاوند سے بچے واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
شوہر عرفان ملک اپنے تین بچوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا 11 سالہ ریحان اور 9 سال شیان نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جبکہ سات سالہ عائشہ نے ماں کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا شوہر کی جانب سے سید ضمیر الحسن تقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، شوہر عرفان ملک کا کہنا تھا معمولی سی بات پر جھگڑا کرکے بیوی خود بچوں کو چھوڑ کر گئی میں صلح کیلئے تیار ہوں، بیوی نے صلح سے انکار کر دیا۔ شوہر کا کہنا تھا بیوی کو مشورے دینے والے ہمارے معاملات خراب کر رہے ہیں، بیوی کی نادانی سے بچے تقسیم ہو گئے۔