لاہور ہائیکورٹ کا ایف بی آر کے متعلق بڑا فیصلہ

26 Feb, 2021 | 03:50 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ایف بی آر کے متعلق بڑا فیصلہ، لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان کا حکومتی اقدام قانونی قرار دے دیا، عدالت نے لارج ٹیکس پیر آفس ملتان منتقل کرنے کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے چناب فلور مل کی درخواست پر 23 صفات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ایک خود مختار ادارہ ہے، سیکشن 209 آف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ایف بی آر ٹیکس پیئر آفس بنا سکتا ہے، ایف بی آر ایک ریگولیٹر ہے جو ریونیو ڈویژن منسٹری آف فنانس کا بااختیار ادارہ ہے۔

 جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف بی آر پورے ملک کا ٹیکس نظام چلاتا ہے، قانون اسے ٹیکس وصولی کے لئے ٹیکس دفاتر کا دائرہ اختیار بڑھانے کا اختیار دیتا ہے، جسٹس جواد حسن نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کو ان حالات میں ٹیکس وصولی کیلئے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا پڑے گا، عدالتی فیصلے کے بعد اب ایف بی آر پاکستان کے ٹیکس نظام پر راج کرسکتا ہے، مغربی ممالک بھی مضبوط ٹیکس نظام کے تحت چلتے ہیں، ٹیکس نظام آن لائن سسٹم سے منسلک ہوچکا ہے، اب دفاتر کا قریب ہونا ضروری نہیں ہے، درخواست گزار نے لارج ٹیکس پیئر آفس فیصل آباد سے ملتان منتقل کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں