جعلی لیسکو ٹیمیں شہریوں کو چونا لگانے کیلئے سرگرم

26 Feb, 2021 | 03:47 PM

Malik Sultan Awan

شاہد سپرا :لاہورشہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جو صارفین کو بجلی چوری کے نوٹسز بھجوا کر بلیک میل کرنے میں مصروف ہیں۔ 
موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی شہر کے پوش علاقوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جعلی ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، مختلف علاقوں میں جعلی نوٹسز بھجوا کر نہ صرف بلیک میل کیا جا رہا ہے بلکہ بھاری رقوم بھی بٹور رہے ہیں، لیسکو گلبرگ ڈویژن کے ایکسیئن فیاض احمد نے جعلی ٹیموں کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم صارفین نوٹس ملنے پر متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔
دوسری جانب صارفین نے لیسکو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ٹیموں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایک طرف بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے،تو دوسری جانب مافیا نے انہیں خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

شہر میں جعلساز پوری طرح سرگرم ہیں اور یہ سب اپنی جعلسازی میں کو موقعہ ضائع نہیں کرتے محکمانہ کارروائی توو ہوتی رہے گی لیکن شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مکمل تصدیق کے بعد ہی کسی پر اعتماد کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں