ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیوی نےخود کو بیوہ ظاہر کردیا

نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیوی نےخود کو بیوہ ظاہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیوی کا خود کو بیوہ ظاہر کرنے کا انوکھا معاملہ , خاوند سے جھگڑا ہونے پر بیوی نے لاتعلقی اختیار کی اور بیوہ بن کر نادرا سے نیا شناختی کارڈ بنوایا مقدمہ کے مدعی بزنس مین شوہر کی جانب سے دو گواہان نے بیانات قلمبند کرائے، عدالت نے مزید سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی۔
بزنس مین عمر مسعود کی درخواست پر ملزمہ عرفانہ ظفر کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا، ملزمہ عرفانہ ظفر نے جعل سازی سے نادرا میں اپناریکارڈ تبدیل کرایا عمر مسعود کی بیوی ہوتے ہوئے ملزمہ نے شناختی کارڈ پر اپنے آپ کو بیوہ لکھوایا۔
ضلع کچہری کے جوڈیشنل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی مقدمہ کے دو گواہان نے عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کرائے ۔مدعی مقدمہ شوہر عمرمسعود پہلے ہی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں مدعی مقدمہ عمر مسعود کا کہنا تھا مین بزنس مین ہوں بیوی کے اقدام سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ملزمہ کی پہلی شادی ظفر اقبال نامی شخص سے ہوئی تھی، ظفر اقبال 20 سال قبل فوت ہو گیا، ظفر اقبال سے ملزمہ کے دو بچے تھے۔

عمرمسعود کا کہنا تھا 2012 میں ملزمہ نے مجھ سے نکاح کیا اور میری بیوی کے طور پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا، 2014 میں مجھ سے تعلقات خراب ہوئے اور ملزمہ نے نادرا سے نیا شناختی کارڈ اور نیا پاسپورٹ بنوایا اور سابقہ شوہر کی بیوہ بن گئی، ملزمہ نے سابقہ شوہر کی بیوہ بن کر بیرون ملک سفر بھی کیا۔ ملزمہ نے سابقہ شوہر کی بیوہ بن کر عمرہ بھی کیا عدالت نے مزید 6مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer