ظالموں نے معمولی رقم کے تنازعہ پر غریب کی جوان بیٹی اٹھا لی 

26 Feb, 2021 | 01:12 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:قرض واپس نہ کرنے پر غریب کی جوان سال بیٹی کا اغوا، میاں بیوی انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئے لڑکی کے والد ندیم باوا اور والدہ نسیم بی بی کی انصاف کیلئے دہائی۔
 لڑکی کے والد کے مطابق ملزمان اس کی 20 سالہ بیٹی سندس کو گھر سے اٹھا کر لے گئے اور ملزمان نے ہماری بیٹی کو نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔
 لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزمان کا اس سے 2800 روپے کا تنازعہ تھا رقم واپس نہ کرنے پر اس بیٹی کو اغوا کر لیا ملزمان نے اس شخص کی بیٹی کو 23 دن سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔ نشتر کالونی پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، پولیس کو ہماری بات پر یقین نہیں ۔ والد کی دہا ئی پر ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے دو مارچ کو تھانہ نشتر کالونی سے جواب طلب کر لیا۔
دوسری جانب کاہنہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 222بور رائفل،پسٹل اور گولیاں برآمد، گرفتار ملزمان میں جہانزیب،منظر عباس شامل ہیں ، ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں