پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں جواب دے گئیں

26 Feb, 2020 | 10:07 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) مرمتی کام نہ ہونے سے گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں، پولیس رسپانس یونٹ کی 30 کاریں گراؤنڈ ہوگئیں، جس سے پیرو کا پیٹرولنگ پلان متاثر ہونے لگا۔

مرمتی کام نہ ہونے سے پیرو فورس کی گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں، ذرائع کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ کی 30 کاریں گراؤنڈ ہو گئیں، خراب گاڑیاں کھڑی ہونے سے پیٹرولنگ شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، مختلف خرابیوں کے باعث گاڑیاں چلنے کے قبل نہیں۔

 پیٹرولنگ کیلئے دوبارہ کاریں سڑکوں پر لانے سے پہلے انکی مرمت لازم ہے، پولیس رسپانس یونٹ کے پاس 100 سے زائد کاریں چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں پیٹرولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی مرمت کا کام ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں