آسٹریلوی خاتون کرکٹر پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

26 Feb, 2020 | 07:52 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) فلسطینی نژاد آسٹریلوی خاتون کرکٹر مریم کی لاہور میں ٹریننگ، کہتی ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے دنیا کو یہاں آکر کھیلنا چاہئیے۔

کویت میں پیدا ہونے والی فلسطینی نژاد آسٹریلوی خاتون کرکٹر مریم کی ٹریننگ کے لیے لاہور آمد، مریم نے لاہور کی پاک لائینز انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی۔

مریم نے پاک لائینز اکیڈمی کے لڑکوں کے ہمراہ باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی۔ پاک لائینز اکیڈمی کے چیئرمین نصرملک نے مریم کو مختلف ٹپس دیں۔

پاک لائینز اکیڈمی کے چیئرمین نصرملک کا کہنا تھا کہ مریم کا ٹریننگ کے لئے آسٹریلیا سے پاکستان آنا ہماری کرکٹ کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مریم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے جو کچھ سنا تھا اس سے بالکل مختلف پایا، پاکستانی اور لاہورئیے بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے دنیا کو یہاں آنا چاہئیے۔

خاتون کرکٹر مریم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔

مزیدخبریں