اشتہاری اب نہیں بچ سکیں گے،نیا سسٹم متعارف

26 Feb, 2020 | 06:00 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)اشتہاریوں پر نظر رکھنے کے لئے لاہور پولیس نے ٹریول آئی سافٹ وئیر متعارف کروادیا، ڈائیوو ٹرمینل سسٹم کو لاہورپولیس کے "ٹریول آئی" سے منسلک کر دیا گیا۔

لاہور پولیس کے ٹریول آئی سافٹ وئیر کو مسافر بس سروس سسٹم سے منسلک کرنے کا آغاز کر دیا گیا,ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کے مطابق ڈائیوو ٹرمینل سسٹم کو لاہور پولیس کے "ٹریول آئی" سے منسلک کر دیا گیا,ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا ہے کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر کو ریلوے کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا جبکہ بس ٹرمینلز مسافروں کے شناختی کارڈ کے ساتھ ٹکٹس کا اجرا کریں گے اوراے، بی اور سی کیٹیگری کے بس ٹرمینلز کو مرحلہ وار سسٹم سے منسلک کرینگے۔

ایس ایس پی ملک لیاقت کا کہناتھا کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب ہے، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بڑھتے ہوئےجرائم پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں دندناتے ہوئے مشکوک افراد اور  اشتہاریوں پر نظر رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں