دیوار گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

26 Feb, 2020 | 05:12 PM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین افراد ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ گجر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گجرکالونی میں زیر تعمیر مدرسہ کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے، دیوار گرنے کی آواز سے اہل علاقہ کے لوگ جمع ہوگئے، ہنگامی حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے لگے۔

افسوسناک واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیم بھی پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کردی، کارروائی کے دوران ملبے تلے دبے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دس کے قریب زخمی ہوئے,مرنے والوں میں 50 سالہ کریم بخش،50سالہ ارشاد اور23 سالہ ندیم شامل ہے۔

واقعہ میں زخمیوں ہونے والوں میں 28 سالہ خضر،18 سالہ عمران ،25 سالہ محسن،22 سالہ زاہد اور20 سالہ خالد شامل ہے،زخمی ہونے والے تمام افرادکو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں