چینی کی قیمت میں کمی کیلئے نئی حکمت عملی تیار

26 Feb, 2020 | 05:02 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھرکھر ) چینی کی قیمتوں اور موجودہ سٹاک کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سپلائی کی پوزیشن اور ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر چینی کی دستیابی کے سلسلے میں اقدامات کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ سیکرٹری فوڈ، انڈسٹریز، ایگری کلچر، کین کمشنر، کمشنر لاہور، چیف کمشنر انکم ٹیکس اور اربن یونٹ کے سی ای اونے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر میں مجموعی طور پر چینی کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ، شوگر ملوں والے اضلاع میں چینی کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو 15 فروری تک ایک کھرب 5 ارب 95  کروڑ 42 لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی کی فروخت میں 34 مڈل مینوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس سلسلے میں 26 افراد گرفتار جبکہ 31 کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

اجلاس میں شوگر ملوں میں موجود سٹاک کی مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کے سلسلے کو جاری رکھنے اور ایف بی آر کو شوگر ملوں میں موجود سٹاک اور لفٹنگ پوزیشن کے بارے میں موصول شدہ ڈیٹا شیئر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں