ملک محمد اشرف : بی بی پاک دامن کےمزار کی اپ گریڈیشن کیلئےفنڈز جاری نہ کرنےکیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی ۔
سیکرٹری اوقاف سمیت دیگرافسران لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔عدالتی حکم کےباوجود چیف انجینئر کے مزار کا دورہ نہ کرنےپراظہارناراضگی کیا گیا۔عدالت نےسیکرٹری سی اینڈڈبلیواورچاروں چیف انجئیرزکوکل طلب کرلیا ۔
جسٹس شاہد وحیدنےڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ کی درخواست پرسماعت کی ،سیکرٹری اقاف ،ڈائریکٹراوقاف ،پراجیکٹ ڈائریکٹرسمیت دیگرافسران پیش ہوئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے ،چیف انجینئرز کوبی بی پا ک دامن مزار کی سائٹ کے معائنہ کا حکم دیا ، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا انہوں نےسائٹ کا معائنہ کرلیا ہے۔
محکمہ اوقاف کےافسران نے جواب دیا کہ جی چیف انجنئیر کے بجائے ایکسئن نےسائٹ وزٹ کی ،جس کو حکم دیا انہوں نےتعمیل کیوں نہیں کی ، جسٹس شاہد وحید نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اوقاف سمیت چاروں چیف انجینئرکل پیش ہوں ۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔