ذہنی معذور نوجوان کے جسم میں ہوا بھردی

26 Feb, 2020 | 02:25 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد بھٹی) گلشن راوی میں ذہنی معذور نوجوان کے جسم میں ہوا بھردی، ملزمان کو پولیس نے کرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں،شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال،  قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

دور حاضر میں ایسے واقعات کی بہتات ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں،دوستوں کو خوش کرنے کے لئے ہلہ گلہ کرنا، ون ویلنگ،دوسروں کامذاق اڑانا،کسی راہ چلتے ہوئے کے ساتھ چھیڑخانی کرنا، بصارت سے محروم گدا گر کو برابھلا کہنا،ایسے واقعات انسانیت کی تذلیل کےمترادف ہیں۔

گلشن راوی میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا جہاں ذہنی معذور نوجوان کے جسم میں ہوا بھردی،ذہنی معذور نوجوان عثمان کوتشویشناک  حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر پیٹ کی انتڑیاں پھٹ گئیں اور اس کے جسم سے خون نکلنے لگا، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں