طلبا کو کتابوں سے جوڑنے کیلئے لمز میں میلہ سج گیا

26 Feb, 2020 | 12:58 PM

Azhar Thiraj

حسن علی :لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزمیں کتاب میلہ سج گیا۔

لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزمیں گیڈ اینڈ برگٹ راؤزنگ لائبریری کےزیر اہتمام سالانہ کتاب میلہ 2020 کا انعقاد،کتاب میلےمیں ستائیس پبلشرز نے سٹالز لگائے گئے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ہرسال کی طرح اس سال بھی کتاب میلےکا انعقاد کیا گیا،کتاب میلےکےانعقاد کا مقصد طلبہ میں نہ صرف کتاب دوستی کےرجحانات اورمطالعے کی عادت کو فروغ دینا تھابلکہ طلبہ کےلیےنایاب اور جدید کتب کی با آسانی فراہمی کو بھی ممکن بنانا تھا،کتاب میلےمیں آنے والےطلبا کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کتاب کی اہمیت کواجاگر کرنے کےلیے ایسےایونٹس باقائدگی سے ہونےچاہیے،کتاب سےبہتر انسان کا کوئی دوست نہیں۔


لمزکےلائبریری ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ ڈاکٹر ندیم صدیقی کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے،،قومی ترقی کا انحصاراس نوجوانوں کی ذہنی نشوو نما اورتعمیر و ترقی پر ہے،،اس مقصد کا حصول مطالعےکےشوق اور علم کی جستجو کےبغیر ممکن نہیں،،اسی لیےکتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔


کتاب میلےمیں طلبہ،اساتذہ اوردیگرشرکاکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور27 سے زائد لگائے گئے بک سٹالز سےاستفادہ کیا۔

مزیدخبریں