ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی میونسپل کیڈر اساتذہ کا احتجاج کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی میونسپل کیڈر اساتذہ کا احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: جوائنٹ ایکشن کمیٹی میونسپل کیڈر نے اساتذہ کو ان سروس پرموشن نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے آفس میں 29 فروری کو بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔    

جوائنٹ ایکشن کمیٹی میونسپل کیڈر اساتذہ کا 29 فروری تک ان سروس پروموشن نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ صدر اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام مسلسل وعدہ خلافی کرتے چلے آرہے ہیں۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے واضح احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہی، نائب صدر انعام اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے احکامات ڈی ای او ایلمینٹری ماننے کو تیار نہیں، انعام اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 29 فروری کو ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer