محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

26 Feb, 2020 | 09:59 AM

Shazia Bashir

سٹی42: بہار رت اور خوشگوار فضا، چہرے تروتازہ، پھولوں اور کلیوں پر بھی جوبن، محکمہ موسمیات نے کل سے بارش کے نئے سلسلے کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورمحکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

آج لاہور اور گردونواح میں موسم خشک، سردی میں کمی ہوگی اور کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں