ماہرہ خان کی نئی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

26 Feb, 2020 | 09:34 AM

Sughra Afzal

غوث الاعظم رو ڈ (زین مدنی )پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ پرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصاویر کی دھوم مچ گئی۔

 اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر خوبصورت ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ کسی کا کہنا تھا کہ لال ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں تو کسی نے انہیں حور قرار دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت حساس ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی پر رنجیدہ ہو جاتی ہیں تاہم اصلاح پر مبنیٰ تنقید اور ستائش کرنے والوں کی شکر گزار ہوں کیونکہ یہ دونوں چیزیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی انہیں کوئی پروا ہ نہیں۔

مزیدخبریں