( زین مدنی ) بھارتی حملے کی کوشش ناکام، پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجا بھارتی فلموں کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ کردی، کل سے سینما گھروں میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
بھارت کے ناکام حملے کی کوشش کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس میں احتجاجا پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی سینما گھروں سے بھارتی فلمیں اتارنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے ساتھ ہی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی ہے۔
پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیہ میں لکھا ہے کہ فلم آرٹ اور ثقافت ہر ملک کا مثبت امیج ظاہر کرتے ہیں لیکن ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے لہذا تمام معاملات ٹھیک نہ ہونے تک بھارتی فلموں کی نمائش سینما گھروں میں منسوخ کی جاتی ہے۔ جلد ہی شیڈول جاری کرکے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا آغاز کردیا جائے گا۔