( شہزاد خان ) انجمن تاجران آل پاکستان کے صدر خالد پرویز نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری مارکیٹوں میں موجود بھارتی مصنوعات کو آگ لگا دیں، 22 کروڑعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ اور مارکیٹوں میں موجود انڈین مصنوعات کو آگ لگانے کا اعلان کردیا۔ تاجران نے فیصلہ کیا ہے کہ دو روز میں بھارتی مصنوعات اکھٹی کرکے انھیں آگ لگائیں گے اور بھارت کے ساتھ تجارت ختم کرکے 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچائیں گے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے شہر سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں لگی بھارتی فلموں کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ازلی، عیار اور مکار دشمن کی فلم کسی سینما میں نہ چلنے دی جائے۔
بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے اب ازلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تاجروں نے ٹھان لی ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر نقصان پہنچائیں گے۔