(رضوان نقوی) ایف بی آر نے عدالتی احکامات پر فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر میاں عبدالقیوم کو ساڑھے چار سال بعد بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریونیو الائنس ایملائز یونین کے مرکزی صدر میاں عبدالقیوم کو طویل عرصہ بعد ملازمت پر بحال کردیا ہے۔ ایف بی آر نے انسپکٹران لینڈ ریونیو میاں عبدالقیوم کو ساڑھے چار سال قبل محکمہ کے افسران کے خلاف احتجاج پر انتقاما برطرف کردیا تھا۔
فیڈرل سروس ٹربیونل نے میاں عبدالقیوم کی بحالی کا حکم دیا تھا تاہم ایف بی آر نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلہ پرعملدرآمد نہیں کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر صدر ایف آراے و انسپکٹر ان لینڈ ریونیومیاں عبدالقیوم کو ملازمت پر بحال کردیا گیا ہے۔