ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر سماعت

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے فائل جسٹس ساجد محمود کو بھجوا دی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے شیخ لطیف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا، درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ندیم سرور پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی ہے جبکہ پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی نمائش جاری ہے، ہم محب وطن پاکستانی ہیں، بھارتی فلموں کو مسترد کرتے ہیں۔

درخواستگزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ بھارت نے پی ایس ایل میچزکی نشریات پر بھی پابندی لگا دی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وزیراعظم کا 31 جنوری 2017 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرے۔

سینما ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس سے قبل اسی نوعیت کی درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کے کیس جسٹس ساجد محمود سیٹھی سن رہے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے فائل جسٹس ساجد محمود کو بھجوا دی۔