ایل ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبے عدم توجہی کا شکار

26 Feb, 2019 | 05:24 PM

Shazia Bashir

(درنایاب) ایل ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبے عدم توجہی کا شکار ہیں،  پارک اینڈ شاپ ارینہ منصوبہ، خیابان جناح توسیعی منصوبہ، گیارہ سپورٹس کمپلیکس، اک موریہ پل سمیت دیگر منصوبے ایل ڈی اے کی نااہلی کا شکار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبہ پارک اینڈ شاپ ارینہ منصوبہ فنڈز ہونے کے باوجود لٹک گیا۔ گیارہ سپورٹس کمپلیکس منصوبہ بھی فنڈز کی فراہمی کے باوجود ناقص حکمت عملی کا شکار ہوچکا ہے، خیابان جناح پراجیکٹ بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔  مسافر خانوں کے منصوبے کو بھی رواں ماہ مکمل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا جبکہ شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ کی پلانٹیشن بھی نہیں کی جاسکی، اک موریہ پل کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اوربیدیاں روڈ کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی لٹک گیا۔

خیابان فردوسی پر یوٹرن بنانے کا منصوبہ سرے سے ہی رول بیک کردیا گیا ہے، جوبلی ٹاون اسٹیڈیم سکینڈل کے بعد انجینئرنگ ونگ کے افسران کام کی بجائے خود کو بچانے میں مصروف ہیں۔   ایل ڈی اے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے 75 فیصد فنڈز بھی خرچ کرنے میں نا کام ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی ڈیڈ لائن بھی گزرے کئی ماہ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں