درنایاب:کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کا ڈی سی سمیر احمد سید کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کا دورہ، داخلی خارجی راستوں کا جائزہ لیا اور انتظامی امورپر اجلاس کی صدارت بھی کی۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ ڈی سی سمیر سید ، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفیٰ سید ، اے سی ماڈل ٹاؤن انور بریار، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا مظہر حسین خان، واسا،پی ایچ اے، ٹیپا سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ کمشنر نے پی ایس ایل فائنل کے لئے انتظامی امور اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ کمشنر نے پی ایس ایل کے میچز کی تیاریوں کو بہترین طریقے سے انجام دینے پر زور دیا۔