جماالدین جمالی:احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف تالہ بندی احتجاج، چیف سیکرٹری پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹو سی ایم سمیت تیرہ افسران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار عبد اللہ ملک نے اپنے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور محمد عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیا کیا ہے کہ احد چیمہ کو نیب نے کرپشن کی تفتیش کیلئے قانون کے مطابق گرفتار کیا اور ان کا معاملہ عدالت میں٘ زیر سماعت ہے۔ احدچیمہ کی گرفتاری کیخلاف بیوروکریسی کا احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی ریاست سے بغاوت ہے لہٰذاان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری پبلک، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری تعلم پنجاب سمیت تیرہ بیوروکریٹس کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں چھ مارچ کو ہو گی۔