ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے مخالف امیدواروں کی اہلیت کو چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے مخالف امیدواروں کی اہلیت کو چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: نہال ہاشمی کی خالی نشست پرپی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا نے مخالف امیدواروں کی اہلیت کو چیلنج کر دیا، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹرزرقا تیمور نے اسد اشرف اور میاں مرغوب احمد کی اہلیت کو الیکشن کمیشن مین چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرا دی۔

  ڈاکٹر زرقا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسد اشرف اور میاں مرغوب نے بطور مسلم لیگ ن کے امیدوار کاغذات نامزدگی منظور کیے ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ کس قانون کے تحت آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے اور حتمی لسٹ لگنے کے بعد تبدیل کیسے ہو گئی۔

 انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اسد اشرف اور میاں مرغوب کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دیا جائے۔