ن لیگ کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، سینٹ انتخابات کیلئے لائحہ عمل

26 Feb, 2018 | 08:18 PM

رانا جبران
Read more!

علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اورسینئر رہنما مشاہد حسین سید نے ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعد رفیق نے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی اور انتظامی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں منگل کے روز پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس پر بھی مشاورت کی گئی ۔ علاوہ ازیں مشاہد حسین سید نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں