رمل دلدار:صدر کینٹ میں کینگروکڈزسکول کے بچوں میں ٹریفک آگاہی کیلئے سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ، ٹریفک وارڈنز اور بچوں نے شرکت کی۔بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کیلئے سرگرمیاں کرائی گئی۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی ضروری ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ٹریفک وارڈنز نے بچوں کو ہیلمٹ کی اہمیت، ٹریفک سگنل اور دیگر قوانین سے آگاہ کیا۔ وارڈنز نے کہا کہ بچوں کواس عمر میں سکھانا ضروری ہے۔
بچوں نے پلے کارڈز پر قوانین لکھ کر اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے سکٹس بھی پیش کیے۔ٹریفک قوانین پرعملدرآمد سے حادثات کی شرح کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ قوانین سے متعلق آگاہی دی جائے۔