محمد نعیم: پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کی نیب میں طلبی، وکیل اور چیف فنانس آفسر پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علیم خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم اور سی ایف او عمران انور نیب لاہور میں پیش ہو ئے اور آف شور کمپنی ہیکسم انٹرنیشنل لمیٹڈ سے متعلق ریکارڈ پیش کیا۔ نیب نے علیم خان کا آف شور کمپنی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ذرائع کےمطابق علیم خان نے پہلے بھی ریکارڈ پیش کیا تھا۔