جنید ریاض:سرکاری سکولوں کے بچوں کے داخلوں میں فرق نکل آیا ، لاہور میں غلط تعداد بھیجنے والے دوسو اکتالیس سکولوں کا انکشاف، متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیجائے گی۔
فرق سکول انفارمیشن سسٹم اور پی ایم آئی یو کے ریکارڈ میں پکڑا گیا۔غلط تعداد بھیجنے والے سکول سربراہان سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ غلط تعداد بھیجنے والے سکولوں میں برکی ، سنگھ پورا ، اقبال ٹاون ، مغلپورہ ، والٹن ، کاہنہ نو ، بیگم پورہ ، ٹاون شپ ، وحدت روڈ ، رینجرزکالونی، سلامت پورہ ، شالیمار ٹاون، کماہاں، کوٹ لکھپت ، ماڈل ٹاون، داورغہ والا ، شاہدرہ، گڑھی شاہو اور دیگرشامل ہیں۔