نوازشریف پانامہ، شہبازشریف میٹروملتان کرپشن میں فارغ ہوں گے: میاں محمود الرشید

26 Feb, 2018 | 06:02 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے احدچیمہ کرپٹ آفیسر تھے انہیں معطل کرنےکی بجائے ترقی دے دی گئی، ملتان میٹرو میں کرپشن کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے لیے یہ پانامہ کیس ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا  کہ ایس ای سی پی چین نے دوبارہ حکومت کو لکھا ہے کہ  دوارب روپے کی ناجائز رقم شہبازشریف  کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں گئی جبکہ حکومت نے پچھلے تین ماہ سے فیصل سبحان کو غائب کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو میں اربوں روپے کے کک بیک اور کرپشن کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو کہتا ہے ایک پائی کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی تو شہبازشریف کے لئے ملتان میٹروپانامہ ثابت ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی پوزیشن ایوان میں آکر بتائیں، کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے راتوں رات کرپشن کرتے ہیں جبکہ احد چیمہ نے اربوں روپے سے ان کی تجوریاں بھریں اس کو سروس رولز مطابق فارغ کیا جاتا لیکن اسے بدعنوان کرپٹ شخص کو پرموٹ کر دیا جاتا ہے۔

جب تک شہبازشریف پوری تفصیلات نہیں بتاتے چین کے ایس ای سی پی کو  خط بھیجا جائےاور  چیف جسٹس آف پاکستان  اور نیب سے ازخود نوٹس کی اپیل کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو ادارے کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں ان کے پیچھے کھڑے ہیں، ہماری جدوجہد اسمبلیوں کے اندر اور باہر جاری رہے گی۔انھوں ںے کہا کہ نقطہ اعتراض پر بات نہیں کرنے دی گئی کب تک اسمبلی اجلاس برخاست کرتے رہیں گے، بھاگنے نہیں دیں گے شہبازشریف کو نیب دوبارہ بلائے گی۔

مزیدخبریں