قذافی بٹ: الیکشن کمیشن پنجاب شریف اللہ کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی۔ پنجاب اسمبلی میں یکم مارچ کو نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی جبکہ 3 مارچ کو پنجاب کی 12 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب شریف اللہ نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری اسمبلی نے الیکشن کمیشن پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن پنجاب شریف اللہ نے پرنٹنگ پریس کا بھی دورہ کیا اور سینٹ الیکشن کے لیے چھپنے والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی اطمینان کا اظؓہار کیا۔ سینٹ الیکشن کے لیے 4ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔ پنجاب اسمبلی میں یکم مارچ کو نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی جبکہ 3 مارچ کو پنجاب کی 12 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔