(راؤ دلشاد) اورنج لائن ٹرین ٹریک پر دوڑ نے کیلئے تیار اور سٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے آزمائشی طور پر ٹرین چلالی، اورنج ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کا ڈیرہ گجراں ڈپوکا دورہ کیا۔
زرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے آزمائشی طور پر ٹرین چلائی، اورنج ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کا ڈیرہ گجراں ڈپو کا دورہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے سول ،الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ دی۔
جی ایم سلمان حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 16 ٹرینز پہنچ چکی ہیں، چار ٹرینز کراچی پہنچ چکی،7شنگھائی اور کراچی کے راستےمیں ہیں ، انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ٹریک ہرطرح کے آپریشن کےلیےتیارہے اور منصوبے کا مجموعی طور پر 11.5کلومیٹر ٹریک مکمل ہے۔