70 سال سے جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دیا گیا:خواجہ سعد رفیق

26 Feb, 2018 | 01:27 PM

(عمر اسلم) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے ٹویٹ میں کہا کہ مسلسل ستربرس جمہوریت پسندوں کوغداراورچورقراردے کر ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا،ہر بارموقع ملنے پر عوام نے ووٹ انہی کو دیا، الیکشن ہوا تو اس بار بھی یہی ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ پیارے منصفو اورمحتسبو،اب بس بھی کر دو خدا را پاکستان کو چلنے دو۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدرفیق نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی حکومتوں کی کردارکشی کی مذموم مہم خشوع وخضوع کےساتھ جاری ہے، سیاسی جماعتوں اورریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیرقانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو جاہلوں سے نہیں پڑھے لکھے فاشسٹوں سے خطرہ ہے، پرہیزگاری کا زعم اچھے خاصے لوگوں کو غیرمتوازن کر دیتا ہے۔

مزیدخبریں